<a href=”https://gkridersclub.com/wp-content/uploads/prometheus-files/21-02-2023-19-00-19-inbound1258757589472376854.jpg” target=”_blank”
گوادر ٹور
گوادر ٹور کا پلان پچھلے 4 سال سے بنا رہا تھا لیکن ہر بار کسی نہ کس وجہ سے کینسل ہو جاتا تھا اس بار بھی پلان بنا اور 3 بار تاریخ تبدیل کی گئی لیکن اس بار عامر بھائی جو کے میرے گروپ پاکستان رائڈرز کلب کے ممبر ہے انہوں نے بولا بھائی جو مرضی ہو جاۓ جانا ضرور ہے بس پھر 3 فروری 2023 کو فائنل کر دیا ٹور ۔۔۔
گوادر ٹور کینسل ہونے کی بھی کچھ وجوہات تھی پہلی تو کسی کا ساتھ نہ جانے والا مسلہ تھا دوسرا زیادہ تر دوستوں نے بس ڈرایا ہی کے بھائی وہاں خطرہ ہے پنجابیوں کیلیے نہ جانا شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کر دیتے ہیں ۔۔بس کچھ اسے ڈر کی وجہ سے ہی کینسل بھی ہو جاتا ہے ۔۔پھر کچھ دوستوں سے ملاقات ہوئی جو کے بلوچستان سے تعلق رکھتے تھے جن میں سب سے پہلے roamer khan ہے جو کے کوئٹہ سے ہے لیکن کراچی میں رہتے ہیں ۔۔انہوں نے بولا کے اپ وزٹ کرے انشاء اللّه کچھ مسلہ نہیں ہوگا ۔۔
گوادر ٹور کیا گیا اور بہت ہی اچھے ماحول میں ہوا کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی بہت دوستوں نے ساتھ دیا کراچی میں خوب دعوتیں بھی دے گی کچھ دوستوں سے ملاقاتیں ہو لیکن کچھ سے ٹائم کی کمی کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی ان سے معذرت بھی کی گئی ۔۔۔
منجان بائیکر کے پروفیسر وقار بھائی تو اگلے دن ہمارے ساتھ مڈ والکینوں تک ساتھ بھی گے ٹائم کی کمی کی وجہ سے وہ ہمارے ساتھ ٹور نہیں کر سکے تھے اس لیے وہاں سے واپس اگے ۔۔۔ Roamer بھائی نے تو کوئٹہ تک ہمارے بارے میں سب کو بتا دیا تھا گوادر پولیس کو بھی ہمارے بارے میں بول دیا کے ان کا خیال رکھا جاۓ اور یقین کرے وہاں کی پولیس نے ہمیں بہت عزت دی کے آپ ہمارے مہمان ہے اپکی حفاظت ہماری ذمداری ہے ۔۔۔۔
بہت سے لوگ بھی ملے وہاں کے لوکل جو ہمیں قہوہ اور چاۓ کھانا تک کھلاتے رہے اور عزت دیتے رہے کے آپ مہمان ہے ۔۔
12 دن کا ٹور بہت ہی یاد گار رہا انشاء اللّه ایک ایک پوانٹ کے ساتھ آپکو تفصیل بھی دی جاۓ گے ۔۔جو لوگ جانا چاہے انکی کچھ مدد بھی جاۓ گے ۔۔۔ بلوچستان ضرور جاۓ بہت مہمان نواز لوگ ہیں ❤❤❤❤🇵🇰