Gujar Khan To Neelum Vally (7 Days Tours)

اسلام و علیکم!•••••امید کرتا ہوں آپ تمام دوست خیرت سے ہوں گئے اللہ پاک تمام بھائیوں کو سلامت رکھے آمین!! یہ سفر کسی بھی قسم کا پلان میں نہیں آتا تھا۔ اک دن 《 ذکی بھائی》 کا میسج آتا ہے کیا پروگرام ہے کہیں آوارہ گردی کے لئے چلتے ہیں پہلے میں نے سوچھا کہ نہ کر دوں کیوں کہ میں اس مہینہ 3 لمبے سفر پر جا چکا تھا۔ خیر کافی سوچھنے کے بعد میں نے ان سے کہا کہاں جانا ہے انہوں نے کہا کہ آپ ہی بتاو اب میں کیا بتاتا میرے دماغ کوئی جگہ نہیں آ رہی تھی کیوں میں پہلے سے ہی کافی جگہ کی سیر کر چکا ہوں۔ خیر میں نے کافی سوچھنے کے بعد وادی نیلم کا انتخاب کیا۔ میں پہلے سے ہی یہاں آ چکا تھا۔ پھر ہم نے ٹور کا ڈن کیا۔ 7-اگست 2022 اتوار شام 4 بجے گھر کو اللہ حافظ کہا اور اپنا سفر گوجرخان سے وادی نیلم کا سفر شروع کر دیا۔ اس سفر میں میرے ساتھ 4 اور دوست بھی تھے ہم نے گوجرخان سے پٹرول فل کرویا اور نکل پڑے اپنے سفر کی طرف اس سفر کا کوئی بھی کسی قسم کا ایڈیا نہیں تھا۔ کہاں جانا ہے بس ہی تھا کہ مظفرآباد پہنچ کر فیصلہ کریں گئے کہ اگلی جگہ کون سی ہو گی تقریبا” 265km سفر کرنے کے بعد ہم 9:00 بجے مظفرآباد پہنچے ۔۔۔ اب حالت بھی اتنی خراب ہو چکی تھی کہ بس ناقابل بیان ہے اور پیٹ میں چہوں کا فٹبال میچ کا ٹورنامنٹ بھی آخر کو آپہنچا تھا پھر مطفرآباد میں ادھر ادھر اچھے کھانے کی تلاش میں گھوم رہے تھے پھر جا کہ اک دھابہ ملا ماشاءاللہ بہت اچھا کھانا تھا تقریبا 10 بجے ہم کھانا کھا کہ گیسٹ ہاوس کی تلاش میں لگ پڑے۔ ایک گیسٹ ہاوس میں علم میں تھا وہاں پتہ کیا ان کا گیسٹ ہاوس بھی فل ہو چکا تھا۔ پھر ہم نے فیصلہ کیا ایک ٹائم سیٹ کر لیتے ہیں۔ اس ٹائم تک جتنا سفر ہو سکے کریں گئے جہاں پہ بھی پہنچے گئے وہاں کوئی روم دیکھ لیں گئے خیر رات کے اس سفر کا بہت مزہ آہ رہا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور رات کا گپ اندیھرہ اور ہمارے تین بائیک اور ہمارا سفر پتہ ہی نہیں چلا کہ مظفرآباد سے 50کلو میٹر کا سفر کر چکے تھے بلآخر 1:00 بجے باڑیاں پہنچے وہاں پر اک گیسٹ ہاوس پر روم کا پتہ کیا لیکن نہیں ملا اس نے ایک آپشن بھی دیا کہ آپ نے صرف رات گزرانی ہے میرے پاس نارمل سے دو رومز مل جائیں گئے جن میں بآسانی رات بسر کر سکتے ہو۔۔۔ رومز چیک کیے کچھ خاص تو نہیں تھے لیکن گزارے کے لائق تھے ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا اور کرایہ بھی جائز تھا۔ اور ساتھ ٹائم بھی کافی ہو چکا تھا۔۔ ہم نے اسے ڈن کیا اور رومز میں آہ گئے۔ فریش ہوئے کولڈ ڈرنک لی اور گپ شپ کی فل مزہ کیا ۔۔۔ گب شب میں کب 3:00 بجے پتہ ہی نہیں چلا نیند بھی آہ رہی تھی اور تھکاوٹ بھی بہت ہو چکی اور ہمارا ٹوٹل سفر بھی اوور کر لیا تھا۔۔ خیر آہستہ آہستہ آنکھ لگ گئی یہ تھا جی ڈے ون جس میں ہم کا سفر کیا انشاءاللہ ڈے ٹو جلد ہی اپلوڈ ہو جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top